7 ستمبر 2013 - 19:30
کشمیر میں ۴ جوان سیکیورٹی فورسز کی گولیوں سے جانبحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے شوپیاں میں سیکیورٹی فورسز نے ۴ جوانوں پر براہ راست گولی چلا کر جانبحق کر دیا۔

اہلبیت(ع) نیوزایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر ایک بار پھر اس وقت لہو لہو ہوا جب شوپیان میں فورسز کی فائرنگ سے4 نوجوان جانبحق ہوگئے جبکہ 2دیگر زخمی ہوئے ۔اس دوران بڈشاہ چوک سرینگر میں بھی کل ایک گاڑی کو روکنے کیلئے گولیاں چلائی گئیں جسکے نتیجے میں گاڑی چلانے والے نوجوان کی ٹانگ میں گولی لگی ۔شوپیان میں ہلاکتوں کے بعد پرتشدد احتجاج کو روکنے کیلئے قصبہ میں بلا اعلان کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کیا گیا جبکہ جاں بحق ہوئے نوجوانوں میں سے 2کی لاشوں کو پولیس لائنز میں رکھا گیا ۔ قصبہ شوپیان اُس وقت ماتم کدے میں تبدیل ہو ا جب ایکبج کر 10منٹ پر گاگرن شوپیاںمیں قائم سی آر پی ایف کیمپ سے اس وقت  2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5نوجوانوںپر فائرنگ کی جب وہ کیمپ کے سامنے سے گزر رہے تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دوران نوجوانوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جس کے ساتھ ہی سی آر پی ایف اہلکاروں نے بندوقوں کے دہانے نوجوانوں پر کھول دیئے جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان محمد یوسف ولد محمد شعبان ساکن درپورہ کی موقعہ پر موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی حالت میں پلوامہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲